پاکستان میں طور خم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے کا حادثہ

2023/04/18 15:34:37
شیئر:

اٹھارہ اپریل  کی صبح ،صوبہ خیبر پختونخواہ کے خیبرطورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے کا حادثہ پیش آیا ۔ پاک فوج کی امدادی ٹیم اور مقامی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار  رشید کے مطابق جائے حادثہ پر ۱۵ ٹرک ملبے کے نیچے دب گئے ہیں ۔ حادثے میں بارہ افراد  زخمی ہوئے ہیں جن میں سےآٹھ افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ ۴ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تقریباً دس افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ۔