چین کی جانب سے پیش کردہ تین انیشی ایٹوز کا پاک-چین تعلقات کی مضبوطی میں رہنما کردار ہوگا،وزیر اعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی ظفر الدین محمود

2023/04/18 10:13:28
شیئر:

حالیہ دنوں وزیر اعظم پاکستان کے معاونِ خصوصی  اور  انڈراسٹینڈنگ چائنا فورم پاکستان کے سربراہ   ظفر الدین محمود نے چینی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کہا  کہ چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور  گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو سمیت تین انیشی ایٹوز پاک-چین تعلقات کی مضبوطی میں رہنما کردار ادا کریں گے۔
ظفر الدین محمود نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مدد سے پاکستان میں بجلی کی قلت کو بڑی حد تک حل کیا گیا ہے اور یہ جدید کاری کی کامیابیاں بانٹنے کے لیے ایک عمدہ پلیٹ فارم بھی ہے۔مزید اہم بات یہ ہے کہ امن کے دوران  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پیش کرنا چین کی اپنے ترقیاتی نتائج بانٹنے کی خواہشات،وسائل ،تجربات اور صلاحیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں میں بعض ممالک نے نام نہاد "قرضوں کے جال"کا الزام لگانے کی کوشش کی جو بالکل بے جا اور ناقابل قبول ہے۔اس انیشی ایٹو سے چین نے دنیا کے لیے بڑی خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوں نے چین کے ساتھ تعاون کرنے اور چین کے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔