رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں سال بہ سال چار اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ، چین کا قومی محکمہ شماریات

2023/04/18 10:46:16
شیئر:

18 اپریل کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی معیشت کی کارکاردگی سے آگاہ کیا گیا۔ چین کے قومی محکمہ شماریات کے متعلقہ حکام کے مطابق ابتدائی حساب کے مطابق پہلی سہ ماہی میں چین کے  جی ڈی پی کی مالیت 28499.7 ارب یوآن رہی، جو سال بہ سال 4.5 فیصد اضافہ اور گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 2.2 فیصد اضافہ  ہے۔
صنعت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پہلے درجے کی صنعتوں  کی اضافی قیمت 1،157.5 ارب یوآن تھی ، جو سال بہ سال 3.7فیصد کا اضافہ ہے۔ دوسرے درجے کی  صنعتوں  کی اضافی قیمت 10794.7 ارب یوآن تھی ، جو 3.3 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ تیسرے درجے کی صنعتوں  کی اضافی قیمت 16547.5 ارب یوآن تھی ، جو 5.4فیصد کا اضافہ ہے۔