سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مسلح تصادم نے مقامی لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے

2023/04/18 10:26:13
شیئر:


سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں  17 تاریخ کو بھی گولہ باری اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں اور مقامی لوگوں کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہوئی۔خرطوم کے مضافات میں واقع علاقے کوبا کے رہائشیوں کو بھی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ پانی اور بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ دارالحکومت خرطوم 15 اپریل سے شدید بحرانی کیفیت کا شکار ہے۔ پانی کی پائپ لائینوں یا ٹینکیوں میں پانی موجود نہیں ہے اور  علاقے میں پانی کا ذخیرہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ رمضان المبارک کے اختتام سے پہلے مقامی خاندانوں کے پاس خوراک کے ضروری ذخائر موجود تھے تاہم اب پانی کہیں دستیاب نہیں ہے۔
رہائشیوں کا کہنا تھا کہ 15 تاریخ کی صبح سے ہی ہم  مشین گنوں، بھاری توپ خانے اور پرتشدد فائرنگ کی شدید آوازوں سے بیدار ہوئے۔ بجلی کی سپلائی بھی بلا وجہ منقطع کر دی گئی۔ وجہ کوئی بھی ہو، ان تنازعات نے سوڈانی عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔