امریکا کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اورچین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کرنا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ

2023/04/18 16:43:12
شیئر:

اٹھارہ اپریل کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چین- امریکا تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ ، چین - امریکا تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کےاصولوں کے مطابق  دیکھا ہے۔ چین -امریکا تعلقات میں موجودہ کشیدگی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکا نے  چین کے بارے میں غلط سمجھ بوجھ کی بنیاد پر چین کے ساتھ غلط  پالیسی اپنائی ہے۔  امریکا کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے ۔