پہلی سہ ماہی میں اچھا آغاز چینی معیشت کی لچک اور توانائی کو ظاہر کرتا ہے، قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن

2023/04/19 16:38:18
شیئر:

انیس اپریل کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کی ترجمان منگ وے نے کہا کہ عالمی اقتصادی نمو میں نمایاں سست روی اور بڑی معیشتوں کی اعلی سطحی  افراط زر کے پس منظر میں ، چین کی معیشت میں تیز رفتار بحالی کا حصول ہوا ہے  ، رواں سال کے  معاشی اور معاشرتی ترقیاتی اہداف  کی تکمیل کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھی گئی ہے اور چین کی معاشی ترقی کی لچک اور  پوشیدہ صلاحیت کی مکمل عکاسی ہوئی ہے۔

 قومی ترقیاتی و اصلاحاتی  کمیشن نے 280.3 بلین یوآن کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ 42 فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی منظوری دی ہے ، جو بنیادی طور پر ہائی ٹیک ، توانائی ، آبی منصوبوں اور دیگر صنعتوں سے متعلق ہیں۔