بہت سے امریکیوں کے لیےبلند افراط زر کے مسائل برقرار رہنے کا امکان ہے ،سروے

2023/04/19 18:51:59
شیئر:

فاکس بزنس : ایک سروے کے مطابق  امریکی معیشت پر سے افراط زر کی گرفت آہستہ آہستہ ڈھیلی ہو رہی ہے، لیکن ایک نئے سروے کے مطابق بہت سے گھرانوں کے لیے بلند قیمتوں کی وجہ سے مالی مسائل آنے والے برسوں تک برقرار رہیں گے۔ 

 بینکریٹ کی جانب سے شائع کیے جانے والے نتائج کے مطابق  دو تہائی سے زیادہ امریکی ایک سال پہلے کے مقابلے میں اب کم بچت کر رہے ہیں اور روزمرہ کی اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کے باعث ان کی مشکل حالات کے لیے کی گئی بچت تیزی سے ختم ہو رہی ہے ۔ اس کے مقابلے میں صرف 15 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ اب زیادہ بچت کر رہے ہیں جبکہ 16 فیصد نے کہا کہ افراط زر کی وجہ سے ان کی مالی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔