یونیورسٹی طلبہ کے 31 ویں گرمائی کھیلوں کی چھنگ ڈو میں بھرپور تیاریاں جاری

2023/04/19 10:56:29
شیئر:


یونیورسٹی طلبہ کے 31 ویں گرمائی کھیل 28  جولائی سے 8 اگست تک چین کے جنوب مغربی شہر چھنگ ڈو میں منعقد ہوں گے۔ مقابلوں میں 18 بڑے ایونٹس اور 269 ذیلی ایونٹس منعقد ہوں گے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران چھنگ ڈو میں ان کھیلوں کے لیے  49 مقامات کی تعمیر، تزئین و آرائش اور توسیع کا کام مکمل کیا  گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک سپورٹ کی تیاریاں بھی حتمی مرحلے  میں داخل ہوگئی ہیں۔