روزگار کی صورتحال بہتر ہونے کا رجحان جاری رہنے کی توقع کی جا سکتی ہے، چین کے قومی محکمہ شماریات

2023/04/19 09:40:29
شیئر:

چین کے قومی محکمہ شماریات کے ترجمان فو لینگ حوئی نے 18 اپریل کو  چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ رواں سال  مجموعی طور پر روزگار کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔مارچ میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ملازمت کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ میں شہروں اور قصبوں میں بے روزگاری کی شرح 5.3 فیصد تھی جو فروری کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ مارچ میں، 25-59 سال کی عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح 4.3 فیصد تھی، جو فروری  کے مقابلے میں 0.5 فیصد پوائنٹس کم تھی اور 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم تھی. اس کے ساتھ ساتھ مہاجر مزدوروں کے روزگار میں بھی بہتری آئی ہے۔ جیسے جیسے معیشت بحال ہوگی اور مزدوروں کی طلب میں اضافہ ہوگا، نوجوانوں کی بے روزگاری میں بتدریج بہتری آئے گی۔
  ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ  نوجوانوں بالخصوص کالج گریجویٹس کے لیے روزگار کی امداد میں اضافہ جاری رکھا جائےگا، خاص طور پر جلد از جلد صنعتی اپ گریڈیشن کی رفتار کو تیز کیا جا سکےگا تاکہ اعلیٰ معیار کی ملازمتوں کے مزید آسامیاں فراہم کی جا سکیں۔