چین سے "ڈی کپلنگ " نہ تو ممکن ہے اور نہ ہی قابل عمل ہے، یورپی کمیشن کی چیئرپرسن

2023/04/19 16:40:30
شیئر:

 اٹھارہ اپریل کو یورپی پارلیمنٹ نے چین کے ساتھ تعلقات پر یورپی یونین کی پالیسی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں ایک کل رکنی اجلاس منعقد کیا۔ یورپی کمیشن کی چیئر پرسن ارسلا  وان ڈیر لیئن نے کہا کہ چین ،یورپی یونین کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے  اور یورپی یونین کے لئے چین سے "ڈی کپلنگ " نہ تو ممکن ہے  اور نہ ہی یہ قابلِ عمل ہے  اور ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ انہوں نے چین کا جو دورہ کیا اس کے بعد  چینی عوام کے لئے ان کےاحتراماور پسندیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ چند دہائیوں میں چین نے ملکی معیشت کو بحال کیا ہے اور تقریبا 800 ملین افراد کو غربت سے نکالا ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کا قیام یورپ کے لئے بہت اہم ہے.

 یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے پہلے نائب صدر ین زاہراڈل نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان صف آرائی  کے بجائے تعاون ہونا چاہیے۔