چین میں سافٹ ویئر انڈسٹری کے پیمانے کی شرح نمو اوسطاً سالانہ سولہ فیصد تک پہنچ چکی ہے، چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی

2023/04/19 09:45:44
شیئر:


چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ نے 18 تاریخ کو شروع ہونے والی چائنا انٹرنیشنل سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کانفرنس میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے  چین کی سافٹ ویئر انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔کلیدی ٹیکنالوجیز کے میدان میں اہم کامیابیاں رقم ہوئی ہیں اور صنعتی پیمانے میں اوسطاً سالانہ سولہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں ، چین کے سافٹ ویئر کاروبار کی آمدنی 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئ جو سال بہ سال 11.2فیصد کا اضافہ ہے اور جی ڈی پی کی  8.2 فیصد کی شرح نمو سے بھی زیادہ ہے۔ رواں سال جنوری سے فروری تک سافٹ ویئر مصنوعات کی آمدنی 337.9 ارب یوآن رہی۔ ان میں صنعتی سافٹ ویئر مصنوعات کی آمدنی 39 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 13.6 فیصد کا اضافہ ہے۔