ستر فیصد امریکی شہری امریکی معاشی صورتحال پر مایوس ہیں، تازہ سروے

2023/04/19 10:45:32
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق18اپریل کو امریکی کنزیومر نیوز اینڈ بزنس چینل کی جانب سے جاری کیے گئے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کے حوالے سے امریکی عوام کی مایوسی 17 سالوں میں ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سروے میں 69 فیصد جواب دہندگان معیشت کی موجودہ حالت اور مستقبل کی توقعات کے بارے میں ناامید ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، دو تہائی جواب دہندگان نے کہا کہ ان کی تنخواہیں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی ہیں، اور امریکی معیشت کساد بازاری کی کیفیت میں داخل ہو چکی ہے یا داخل ہونے والی ہے. 81 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اشیائ کی بلند قیمتوں نے انہیں تفریح اور سفر پر کم خرچ کرنے یا زندگی گزارنے کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے پیشگی بچت کا استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے۔