چین اور گیبون کے صدور کے درمیان مذاکرات

2023/04/19 19:25:00
شیئر:

انیس اپریل کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چین کےدورے پر آئے ہوئے گیبون کے صدر علی بونگو اونڈیمبا کے ساتھ مذاکرات کیے ۔ دونوں سربراہان مملکت نے چین گیبون جامع شراکت داری کےتعلقات کو جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے تعلقات  میں ڈھالنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ اگلے سال  چین اور گیبون  کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ گزشتہ نصف صدی کے دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے اور  مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی عدل و انصاف کا تحفظ کیا ہے۔ چین گیبون کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل مدتی  مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔صدر شی نے کہا کہ چین ،اپنے قومی حالات کے مطابق ترقیاتی راستہ اختیار کرنے کے سلسلے میں گیبون کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور گیبون کے ساتھ اسٹریٹیجک ڈاکنگ کو مضبوط بنانے، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، جنگلات، ماہی گیری، ڈیجیٹل معیشت اور صنعتی پارکس کی تعمیر میں تعاون کو فروغ دینے  نیز متنوع معاشی ترقی اور صنعتی اپ گریڈنگ کے حصول میں گیبون کی مدد کرنے ، سبز "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر  جنوب جنوب تعاون کی ایک مثال قائم کرنے کا خواہاں ہے۔
گیبون کے صدر نےقابل قدرطویل مدتی مدد پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے  گیبون کی معاشی اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے میں بے حد اہم کردار ادا کیا ہے ۔