چین کا بین الاقوامی برادری سے مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں عظیم جھیلوں کے خطے کے ممالک کی مدد کرنے کا مطالبہ

2023/04/20 10:57:44
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چیانگ جون نے 19 تاریخ کو عظیم جھیلوں کے خطے پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ عظیم جھیلوں کے خطے کے ممالک کو مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لئے مدد فراہم کرے۔ چیانگ جون  نے کہا کہ اس سال  جمہوریہ کانگو اور گریٹ لیکس ریجن میں امن، سلامتی اور تعاون کے فریم ورک دستاویز پر دستخط کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ مشرقی ڈی آر سی میں مسلح گروہوں کے درمیان جاری افراتفری اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر علاقائی ممالک کو اپنے مشترکہ وعدوں کو پورا کرنا ہوگا، اور مسلح گروہوں پر مشترکہ طور پر زور دینا ضروری ہے کہ وہ فائرنگ بندی کریں اور تشدد کو روکیں۔ 
چیانگ جون نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افریقی طریقے سے افریقی مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے اور نیروبی عمل اور لوانڈا عمل کے مثبت کردار کو صحیح معنوں میں بروے کار لاناچاہئے۔ گریٹ لیکس کے خطے کے لئے نئی حکمت عملی علاقائی تعاون کی حمایت کے لئے اقوام متحدہ کی جانب ایک اہم فریم ورک ہے۔ چین چین- اقوام متحدہ کے امن اور ترقیاتی فنڈ کے فریم ورک کے اندر مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔