صدر شی جن پھنگ کا یون نان یونیورسٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام

2023/04/20 15:26:01
شیئر:

بیس اپریل کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے  یون نان یونیورسٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پر اپنےتہنیتی پیغام میں تمام اساتذہ ، سابقہ اور حاضر طلبا اور یونیورسٹی کے عملے کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک صدی میں یون نان یونیورسٹی نے بڑی تعداد میں باصلاحیت افراد  کو پروان چڑھا تے ہوئے قومی اتحاد و  ترقی کو فروغ دینے اور علاقائی ،اقتصادی اور سماجی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یون نان یونیورسٹی  اپنے تعلیمی میعار  کو جامع طور پربہتر بنائے گی اور تعلیم  کے اعتبار سے مضبوط ملک کی تعمیر میں بہترین خدمات سرانجام دے گی ۔