خرطوم میں پھنسے لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا

2023/04/20 10:36:18
شیئر:


سوڈان میں جاری مسلح تصادم کو چھ دن ہو چکے ہیں ۔اگرچہ دونوں فریقوں نے فائر بندی پر دو مرتبہ اتفاق کیا تھا،تاہم پھر بھی دارالحکومت خرطوم میں فائرنگ  ہوتی رہی۔بجلی کی سنگین کمی کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئ ہے اور انہیں اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا  ہے۔
خرطوم میں موجود ہنری نامی ایک بیلجیئن  شہری نے کہا کہ وہ موجود صورت حال سے بہت زیادہ خوف زدہ ہیں، یہ ایسا انسانی المیہ ہے جس کی کسی نے کوئی تیاری نہیں کی تھی۔ یہاں خوراک،پانی اور ادویات کی سنگین کمی ہے۔عدیل،جو ایک  معمار ہیں،نے کہا کہ وہ گھر میں چار روز سے پھنسے ہوئے ہیں اور تصادم کے دوسرے دن سے بجلی کی فراہمی مسلسل معطل ہے۔ہمارے پاس موجود روزمرہ استعمال کا سامان ختم ہونے والا  ہے۔کوئی بھی نہیں جانتا  تھا کہ یہ تصادم ہو سکتا ہے،کوئی بھی اس کے لیے  تیار نہیں تھا۔