چین میں اناج کی بوائی کا رقبہ 10.72 ملین ہیکٹر سے تجاوز کر گیا،چینی وزارت زراعت اور دیہی امور

2023/04/20 10:31:22
شیئر:

چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں موسم بہار کے اناج کی بوائی کا رقبہ 10.72 ملین ہیکٹر سے تجاوز کر گیا ہے جو کاشتکاری کے کل رقبے کا  تقریباً 20 فیصد بنتا ہے اور  گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ جنوب سے شمال تک، چاول، مکئی اور سویابین کی بوائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ 
صوبہ حے لونگ جیانگ  چین کا سویابین پیدا کرنے والا اہم علاقہ ہے۔ گزشتہ سال سویابین کی بوائی کا رقبہ ملک کا 48.1 فیصد بنا تھا۔رواں سال سویابین کی کاشت کا عمل بتدریج جاری ہے۔ اس سال ، چین سویابین اور تیل کی پیداوار کی صلاحیت میں بہتری کے منصوبے کو فروغ دینا جاری رکھے گا  اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سویابین اور تیل کی فصلوں کی بوائی کا رقبہ 23.45 ملین ہیکٹر سے زیادہ کے معیار  پر قائم رہے اور یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ رقبے میں 670،000 ہیکٹر سے زیادہ کا اضافہ کیا جائے۔