چین کے شعبہِ زراعت کی فیوچر آوٹ لک رپورٹ ۲۰۲۲-۲۳ جاری

2023/04/20 15:27:13
شیئر:

بیس اپریل کو چین کے شعبہِ زراعت کی فیوچر آوٹ لک رپورٹ ۲۰۲۲-۲۳  جاری کی گئی۔رپورٹ میں سال ۲۰۲۲ میں اٹھارہ  اہم اقسام کے زرعی مصنوعات کی مارکیٹ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین میں زرعی و دیہی اصلاحات و ترقی میں  نمایاں پیش رفت ہوئی۔شعبہِ زراعت نے وبائی صورتحال ، قدرتی آفات اور عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے منفی اثرات زائل کر کے ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے مستحکم بنیاد فراہم کی ۔ ملک بھر میں اناج کی کل پیداوار 687 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے ، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چین کی وزارت زراعت و دیہات کے متعلقہ ماہرین کے مطابق  ۲۰۲۳ میں چین میں اناج کی پیداوار میں مستحکم اضافہ برقرار رہے گا اور کل پیداوار 694 ملین ٹن ہونے کی توقع ہے۔