خفیہ دستاویزات کے افشا ہونے کا معاملہ ، اقوامِ متحدہ کی امریکا کو سرزنش

2023/04/20 15:22:40
شیئر:

سی این این کے مطابق  پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر آئیں تو یہ انکشاف ہوا کہ امریکا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی جاسوسی کر رہا ہے۔   اقوام متحدہ نے ان اطلاعات پر امریکا  کی سرزنش کی ہے اور  ۱۸ اپریل کو منعقدہ پریس بریفنگ میں  اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ "اقوام متحدہ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کے استحقاق و استثنا  کنونشن میں درج شدہ  امریکی ذمہ داریوں کے متضاد ہیں۔