اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ، برطانیہ میں مہنگائی بدستور بلند سطح پر

2023/04/20 10:24:33
شیئر:


برطانیہ کے قومی ادارہ برائے شماریات کی طرف سے 19 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں سال بہ سال اضافے نے 45 سالوں میں ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ خوراک کی قیمتوں میں اضافہ اور مارچ میں برطانیہ میں افراط زر کی شرح مارکیٹ کی توقعات سے کہیں  زیادہ تھی، جو مغربی یورپی ممالک میں سب سے زیادہ  بنتی ہے۔
قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق مارچ میں برطانیہ کا کنزیومر پرائس انڈیکس سال بہ سال 10.1 فیصد بڑھ گیا۔ کھانے اور نان الکوحل مشروبات کی قیمتوں میں مارچ میں سال بہ سال 19.1 فیصد اضافہ ہوا، جو  45 سالوں میں سب سے زیادہ اضافے کا نیا ریکارڈ  ہے۔روزمرہ کھانے پینے کی اشیا  میں دودھ، چینی اور زیتون کے تیل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے۔ برطانیہ مغربی یورپ کا واحد ملک بن گیا جس نے مارچ میں مہنگائی کی شرح  میں دوہرے ہندسے کو برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل سے برطانیہ میں افراط زر کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔