چین میں نجی سرمائے کی بڑے منصوبوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی،قومی اصلاحاتی و ترقیاتی کمیشن

2023/04/20 09:54:54
شیئر:

چین کے قومی اصلاحاتی و ترقیاتی کمیشن کی ترجمان منگ وے نے انیس تاریخ کو کہا کہ  نجی سرمائے کی بڑے منصوبوں کی تعمیر میں شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے میکانزم قائم کیا جائے گا۔سلسلہ وار اقدامات کے ذریعے ملک کے اہم اور بڑے منصوبوں کی تعمیر میں مزید نجی سرمائے کو راغب  کیا جائے گا۔
منگ وے نے کہا کہ چین آن لائن نگرانی پلیٹ فارم کی مدد سے نجی سرمائے کے لیے پرکشش منصوبوں کا مثبت طور پر تعارف کروائے گا۔جن منصوبوں میں نجی سرمایہ شامل ہو چکا ہے،ان کی متعلقہ تیاریوں اور طریقہ کار  کو تیز کیا جائے گا  تاکہ ان منصوبوں کا جلد از جلد آغاز کیا  جاسکے۔