یورو زون میں افراطِ زر کی شرح بہت زیادہ ہے، یورپی مرکزی بینک کی سربراہ

2023/04/21 09:38:05
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 20 اپریل کو یورپی مرکزی بینک کی سربراہ  کرسٹین لیگارڈ نے ایک اجلاس میں کہا کہ اس وقت یورو زون میں افراطِ زر کی شرح بہت زیادہ ہے ، اور یورپی مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کو افراطِ زر کو 2فیصد کے ہدف تک واپس لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ 
اس وقت بہت سے یورپی ممالک میں افراطِ زر ایک سنگین مسئلہ ہے، یورپی یونین کے محکمہ شماریات کی جانب 31 مارچ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  مارچ 2023 میں یورو زون میں افراطِ زر کی شرح 6.9 فیصد تھی۔ مرکزی افراطِ زر کی شرح، جس میں توانائی ، خوراک ، مشروبات اور تمباکو کی قیمتیں شامل نہیں ہیں ، 5.7 فیصد کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔