تنازعہ سوڈان کے دونوں فریق جنگ بندی کریں اور انسانی ہمدری کے تحت متاثرہ افراد تک رسائی کی اجازت دیں، عالمی ادارہ صحت

2023/04/21 09:36:46
شیئر:


بیس  تاریخ کو عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں متحارب فریقوں پر زور دیا کہ وہ فائرنگ کے تبادلے کو روکیں، زخمیوں کو طبی امداد حاصل کرنے کی اجازت دیں، اور شعبہ صحت کے عملے، مریضوں اور ایمبولینسوں کے لیے انسانی بنیادوں پر راستے کھولیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر احمد نے کہا کہ طبی عملے، مریضوں اور ایمبولینسوں کو محفوظ طریقے سے گزرنے کی اجازت دینے کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت راستے کھولے جائیں۔ عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک سوڈان میں مسلح تصادم میں کم از کم 330 افراد ہلاک اور تقریباً 3,200 زخمی ہوچکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں عام شہری اور مسلح اہلکار شامل ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق 20 تاریخ کی شام سوڈانی وزیر صحت نے بتایا کہ مسلسل تنازعات کے باعث دارالحکومت خرطوم میں طبی نظام شدید متاثر  ہوا ہے، ادویات اور طبی سامان کی شدید قلت ہے، زخمیوں اور ضرورت مندوں کی امداد کے لیے ایمبولینسیں امداد کے لیے نہیں پہنچ سکتیں۔ سوڈانی وزارت صحت نے بھی تنازعہ کے دونوں فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر  طبی امداد کے لیے محفوظ ذرائع فراہم کریں۔