چین کے خلائی اسٹیشن کے نتیجہ خیز سائنسی تجربات

2023/04/21 16:29:04
شیئر:

20 اپریل کو ، "تیانگونگ ڈائیلاگ - شینژو- ۱۵ کے خلاباز اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے نوجوانوں کے سوال و جواب" کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ۔بیجنگ اس تقریب کا مرکزی مقام جب کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے دس رکن اور مبصر ممالک ذیلی مقامات تھے ۔ اس کے علاوہ  مصر سمیت مکالمے کے ۱۴ شراکت دار ممالک میں آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا ۔  چینی خلابازوں نےاس سے قبل چین کے خلائی اسٹیشن پر براعظم امریکا، افریقہ، آسیان اور دیگر ممالک اور خطوں کے نوجوانوں کے ساتھ "تیانگونگ ڈائیلاگ" کی سرگرمیاں منعقد  کی تھیں ، جس میں خلا اور خلائی اسٹیشن کے بارے میں مختلف سوالات کے جوابات دیئے گئے تھے۔

گزشتہ سال 30 نومبر کو چینی خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد  تقریبا پانچ ماہ سے شینژو -۱۵ کے خلاباز مدار میں موجود ہیں ۔ اس عرصےمیں انہوں نے کیپسول سے باہر نکلنے سمیت متعدد مشنز  کامیابی کے ساتھ مکمل کیے ہیں۔ منصوبے کے مطابق شینژو -۱۵ کا عملہ رواں سال جون میں زمین پر واپس آ جائے گا۔