امریکہ میں نوجوانوں کی تشویشناک ذہنی صورتحال

2023/04/21 15:54:47
شیئر:

دی ہل: سی ڈی سی کے ایک  سروے کے مطابق امریکی  ہائی اسکول کے طلبہ میں ذہنی تناو کے اعداد و شمار تشویشناک ہیں۔ ہائی اسکول کے ۴۲ فیصد  طلبہ مسلسل اداسی یا ناامیدی کی کیفیت کا شکار ہیں اور تقریبا ایک چوتھائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ۲۰۲۱ میں خودکشی کرنے کا سوچا تھا۔سیگنا کی ۲۰۲۰ کی ایک تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس ملک میں تنہائی ،وبا کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔۷۰ فی صد سے زائد امریکی نوجوان تنہائی اور دوسروں سے الگ تھلگ ہونے  کے احساس سے دوچار ہیں ۔ یہ صورتِ حال بتاتی ہے کہ امریکی نوجوان، مینٹل ہیلتھ کے شدیدبحران میں گھرے ہوئے ہیں ۔