چین کے خوبصورت ترین دیہات کے"انٹرنیٹ سیلی بریٹی" ماہی گیر

2023/04/21 10:57:34
شیئر:



 وسطی چین کے صوبہ جیانگ شی کی کاؤنٹی وو یوان "چین کے خوبصورت ترین دیہات"کے طور پر مانی جاتی ہے اور یہاں ایک گاؤں میں رہنے والے کسان وانگ لی باؤ نے انہی خوبصورت مناظر میں اپنی غربت سے چھٹکارے کی کہانی رقم کی۔
بیس سال قبل ایک ٹریفک حادثے میں وانگ لی باؤ کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔بعدازں  علاج و معالجے کے بعد وہ صحت یاب تو ہو گئے  تاہم انہیں غربت نے آلیا۔
حالیہ برسوں میں  بے شمار فوٹوگرافر ان کے گاؤں کے دلکش مناظر کی تصاویر کھینچنے آتے رہے ہیں اور اسی دوران انہوں نے پیسے کمانے کا موقع پایا اور خود کو ایک "ماہی گیر"کے روپ میں ڈھالتے ہوئے فوٹوگرافروں کے لیے ماڈل بن گئے۔ اپنے دلچسپ اور پیشہ ورانہ پوز کی وجہ سے وہ مشہور ہو گئے اور اب وہ  ایک انٹرنیٹ سیلی بریٹی بن چکے ہیں اور  پھر خوشحال زندگی گزارنے لگے ہیں۔