امریکی "خفیہ دستاویزات لیک ہونے" کا واقعہ اب بھی جاری، اقوام متحدہ سمیت متعدد فریقین کی جانب سے اظہارِتشویش

2023/04/21 09:35:11
شیئر:


 امریکہ کی طرف سے طویل مدتی نگرانی کے ردعمل میں اقوام متحدہ سمیت کئی فریقین نے حالیہ دنوں میں اپنے تحفظات اور احتجاج کا اظہار کیا ہے۔18 تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان ڈوجارک نے میڈیا رپورٹس کے جواب میں کہا کہ امریکہ ایک طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس کی نگرانی کر رہا ہے۔ اس صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ نے باضابطہ طور پر امریکہ سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میکسیکو کے صدر لوپیز نے بھی میکسیکو میں مداخلت اور جاسوسی پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوپیز نے کہا کہ ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ امریکہ کا اتحادی فرانس بھی متاثرین میں سے ایک ہے۔ فرانس کے سابق وزیر اقتصادیات ارناؤڈ مونٹبرگ نے ایک عوامی سماعت میں کہا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بار بار فرانسیسی کمپنیوں سے معلومات چرائی ہیں اور فرانسیسی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔