رواں سال سویابین کے رقبے میں چھ لاکھ ستر ہزار ہیکٹرز اضافے کی کوشش کی جارہی ہے، چینی وزارت زراعت و دیہی امور

2023/04/21 09:40:30
شیئر:


چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کے متعلقہ حکام نے 20 تاریخ کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ رواں  سال سویابین اور تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے اور فی یونٹ پیداوار اور کوالٹی کو بہتربنانے کے ذریعے یہ کوشش کی جائےگی کہ سویابین آئل کے رقبے میں ایک کروڑمو یعنی چھ لاکھ ستر ہزار ہیکٹر ز سے زیادہ اضافہ کیا جائے۔ 
اس سال سویابین کی پیداوار کو مستحکم کرنے کے لئے چین نےبروقت سویابین کی پیداوار کو سہارا دینے کے متعدد پالیسی اقدامات اختیار کئے ہیں ۔فی الحال، سویابین کی بوائی دس فیصد سے تجاوز کر چکی ہے اور شمال مشرق چین میں مئی کے اوائل سے بڑے پیمانے پر بوائی شروع ہوگی ۔
پتہ چلا ہے کہ رواں سال چین کی وزارت  زراعت اور دیہی امور  اناج اور تیل کی اہم فصلوں کی فی یونٹ پیداوار کو بہتر بنانےکی مہم چلائےگی اور  سویابین کی فی یونٹ  پیداوار میں 5 کلو گرام اضافہ کرنے کی کوشش کرے گی.