چین کے اہم شعبوں میں امریکی کمپنیز کی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

2023/04/21 17:35:23
شیئر:


اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن، چین کے اہم شعبوں  میں امریکی کمپنیز کی سرمایہ کاری کو محدود کرنےکے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے ۔
21 اپریل کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں چینی ترجمان وانگ وین بین نے اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا  اکثر قومی سلامتی کے بہانے، معاشی و تجارتی امور کو سیاسی رنگ دیتا ہے ، اپنے مفادات کے لیے ساتھیوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور اتحادی ممالک پر معاشی جبر کرتا ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا اصل مقصد چین کے ترقیاتی حقوق کو ختم کرنا اور اپنی بالادستی کا تحفظ کرنا ہے۔یہ عالمی معاشی و تجارتی انتظام و انصرام  کے لیے بے حد نقصان دہ ہے۔ چین متعلقہ عمل پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے مفادات کی حفاظت کرے گا۔