ٹیلنٹ: قومی احیاء کی بنیاد اور ترقی کا منبع

2023/04/21 16:09:45
شیئر:

 

اکتوبر 1933 میں البرٹ آئنسٹائن کو ، جسے نازیوں نے  یہودی شناخت کی وجہ سے ستایا تھا، یورپ چھوڑ کر امریکہ جانے پر مجبور کیا گیا، اور اس وقت کی بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی برادری نے اس واقعے کے گہرے اثرات کی اہمیت   کا اظہار یوں کیا: "یہ ایک بڑی بات ہے، اور یہ اتنی ہی اہم ہے جتنی ویٹیکن روم سے نئی دنیا میں منتقل ہوئی۔  بابائے طبیعیات امریکہ چلے گئے ، جس سے امریکہ  اب دنیا میں طبیعیات کا مرکز  بن گیا ہے۔ "

امریکہ سائنس اور ٹیکنالوجی  میں انتہائی ترقی یافتہ  ملک ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکہ انسانی وسائل کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اپنے  قیام کے آغاز سے ہی امریکہ نے تعلیم کو بہت اہمیت دی ہے اور با صلاحیت افراد  کو اپنے ملک میں لانے کے لئے  بھرپور انداز میں  کوششیں کیں ۔ 2001 میں ، امریکہ نے 21 ویں صدی کے ایکٹ میں امریکی مسابقت کو بڑھانے کا قانون متعارف کرایا ، جس کا بنیادی مقصد ہائی ٹیک ٹیلنٹ کو راغب کرنا ہے۔

تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہم دیکھیں گے کہ جس کے پاس فرسٹ کلاس ٹیلنٹ ہو وہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ ترقی پہلی ترجیح ہے، جدت طرازی پہلی محرک قوت  اور ٹیلنٹ پہلا وسیلہ ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ قومی طاقت کے لیے سب سے اہم اسٹریٹجک وسائل ہیں۔ اس لیے چین نے عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت  بننے  کے لیے ایک ترقیاتی حکمت عملی مرتب  کی ہے اور اس کی کلید بڑے پیمانے پرمنظم اور اعلیٰ سطح کی جدت طراز ٹیلنٹ ٹیم کی تعمیر ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کا کہنا ہے  کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی  ایک طاقت بننے کے لئے  عالمی سطح پر باصلاحیت افراد کو راغب کرنے، برقرار رکھنے اور ان کا بہتر استعمال کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ اعلی سطح کی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری اور خود کو بہتر بنانے کے لئے، چین کو بالآخر اعلی سطح کی اختراعی صلاحیتوں پر انحصار کرنا ہوگا. "

چینی حکومت کے ایک اہم تزویراتی اقدام کے طور پر ،"ٹیلنٹ ڈیویڈنڈ "حکمت عملی کا مقصد چین کی معاشی ترقی میں اہم مسائل اور رکاوٹوں کو حل کرنا اور معاشی اپ گریڈیشن اور تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ اور ٹیلنٹ ڈیویڈنڈ کے درمیان تعلق کے بارے میں ، چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ نہ صرف ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کا مجموعی حجم ، بلکہ اس کی کوالٹی  کو بھی  اہمیت دی جانی  چاہئے ، اور آبادی اور ٹیلنٹ دونوں کو  ہم آہنگ بنانا  چاہئے۔ چین کے پاس تقریبا 900 ملین افرادی قوت ہے ، اور وافر انسانی وسائل اب بھی چین کے لئے غیر معمولی فائدہ ہیں۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی چین کی آبادی 240 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، یہ کہا جا سکتا ہے کہ چین کا "ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ" غائب نہیں ہوا ہے   جبکہ  "ٹیلنٹ ڈیویڈنڈ" شکل اختیار کر رہا ہے اور ترقی کی رفتار اب بھی مضبوط ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ٹیلنٹ ڈیویڈنڈ حکمت عملی ،تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی اپ گریڈیشن لائے گی جو   چین کی بین الاقوامی مسابقت میں اضافہ کرے گی اور چین کی معیشت کو "مقداری ترقی" سے "معیاری   ترقی" میں  تبدیل کرنے میں مدد ملے گی. اس کے باوجود، چین کو اب بھی غیر مستحکم تعلیمی معیار، برین ڈرین، اور صلاحیتوں کے وسائل  کی غیر معقول تقسیم جیسے مسائل کا سامنا ہے، اور نئے دور میں ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے متعلقہ پالیسیوں کو اب بھی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے.

ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے اور قومی ترقی میں صلاحیتوں کی  اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، پاکستان میں  حکومتوں نے ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کی ایک جامع اور مسلسل حکمت عملی تیار کی ہے اور اس پر عمل درآمد کیا ہے، جس میں تعلیم میں بھاری سرمایہ کاری اور اصلاحات، نجی کاروباری اداروں اور سماجی تنظیموں کو تعلیم میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا،باصلاحیت افراد کے  پول کو بہتر بنانا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترقی کے لئے وطن واپس آنے کی ترغیب دینا، مختلف تربیتی اور ہنر مندی کے پروگراموں میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور ادارہ جاتی رکاوٹوں کو کم کرنا، صلاحیتوں کی نقل و حرکت اور زندگی کو بہتر بنانا ، اور ٹیلنٹ  کی جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں کی قوت  کو مزید متحرک کرنا شامل ہے۔

ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کے وسائل میں بھی پاکستان کو تقابلی فوائد حاصل ہیں اور چین کی طرح اسے بھی ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کو ٹیلنٹ ڈیویڈنڈ میں تبدیل کرنے کے مسئلے کا سامنا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جب تک ہم آزاد انہ جدت طرازی اور ترقی کے تزویراتی عزم کو مضبوط کرتے رہیں گے، چین اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک یقینی طور پر ترقی کی ایک جدید راہ پر گامزن ہوں گے جو ان کے اپنے قومی حالات کے مطابق ہو۔

ٹیلنٹ قومی احیاء کی بنیاد ہے، ترقی کا منبع ہے۔ اس وقت دنیا میں  بے مثال تبدیلیاں دیکھنے میں  آ رہی ہیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کی قیادت میں جامع قومی طاقت کا مقابلہ بہت  تیزی سے شدید ہوتا جا رہا ہے  تو ایسے میں صرف اعلی معیار کے ٹیلنٹ کے ساتھ ہی  کوئی ملک اس بین الاقوامی مقابلے میں ناقابل تسخیر ہوسکتا ہے۔