پہلی سہ ماہی میں چین کی جہاز سازی کی صنعت کے کئی اشاریے دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں

2023/04/21 09:39:30
شیئر:


رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ، چین کی جہاز سازی کی صنعت کی ترقی مستحکم انداز میں بحال ہو رہی ہے۔ بہت سے اشاریے دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں ، اور جہاز سازی کی صنعت میں ہائی اینڈ اور گرین ترقی میں بھی نئی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری سے مارچ تک  چین کی جہاز سازی   کی تکمیل کا حجم 9.17 ملین ڈی ڈبلیو ٹی ہوا۔ نئے آرڈرز 15.18 ملین ڈی ڈبلیو ٹی ہیں، جو سال بہ سال 53 فیصد کا اضافہ ہے۔ مارچ کے اختتام تک موجودہ آرڈرز کا حجم 114.52 ملین ڈی ڈبلیو ٹی ہے، جو سال بہ سال 15.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ جنوری سے مارچ تک چین کی جہاز سازی کی تکمیل کا حجم، نئے آرڈرز اور موجودہ آرڈرز بحساب ڈی ڈبلیو ٹی  دنیا بھر میں بالترتیب 43.5 فیصد، 62.9 فیصد اور 50.8 فیصد تھے جو سب دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔