اقوام متحدہ میں چینی زبان کے دن پر ویڈیو فیسٹیول کا انعقاد

2023/04/21 09:41:54
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق بیس اپریل کو جینیوا میں سال 2023 کے لیے اقوام متحدہ میں چینی زبان کا دن منایا گیا ہے اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیسرے ویڈیو فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا گیا۔چینی زبان کے حوالے سے سی ایم جی کے تیار کردہ خصوصی پروگرام کی نشریات بھی یو این کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پرشروع ہوئی جو کہ دو ہفتے تک جاری رہے گی۔
ویڈیو فیسٹیول کا موضوع "روڈ"ہے جو کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی دسویں سالگرہ کی مناسبت سے پیش کیا جارہا ہے۔برطانیہ،فرانس،روس سمیت 37 ممالک اور علاقوں کے 939 ویڈیوز موصول ہوئے۔
جینیوا میں اقوام متحدہ کی ایجنسی کی ڈائریکٹر جنرل تانیہ والوایا  نے خصوصی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی زبان وسیع اور گہری چینی ثقافت کی علامت ہے جو چینی عوام کے ناقابل تسخیر اور ثابت قدم جذبے کی گواہ بھی ہے۔
جینیوا میں اقوام متحدہ اور دوسری بین الاقوامی تنظیموں کے لیے چینی مندوب چھن شو نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی صدر نے گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹو پیش کرتے ہوئے ثقافتی و تہذیب و تمدن کے تبادلوں پر زور دیا ہے،یہی "مشترکہ خوشحالی"کا حقیقی معنی ہے۔
اقوام متحدہ میں چینی زبان کا دن ہر سال چین کی شمسی اصطلاح"گو یوئی"یعنی" اناج کے لیے فائدہ مند بارش"کے موقع پرمنایا جاتا ہے اور چینی کیریکٹرز کے بانی چھانگ جیے کی یاد میں پروگرامز منعقد ہوتے ہیں۔سی ایم جی نے مسلسل تین برسوں تک یو این جینیوا دفتر اور جینیوا میں یو این اور دوسری  بین الاقوامی تنظیموں کے لیے چینی وفد کے ساتھ مل کر میڈیا سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔اے پی اور یاہو  سمیت 220 سے زائد مغربی مین اسٹریم میڈیا نے رواں سال کی سرگرمی کی رپورٹس کی ہیں۔