چین میں ماحولیاتی نظام کی کاربن جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے منصوبہ جاری

2023/04/22 16:22:37
شیئر:

چینی حکومت نے حال ہی میں ماحولیاتی نظام کی کاربن جذب کرنے کی صلاحیت کو  بہتر بنانے کے لئے منصوبہ جاری کیا ۔منصوبے میں  2025 اور 2030 تک جنگلات اور سبزہ زاروں جیسے ماحولیاتی نظاموں کے کاربن جذب کرنے کے کردار کو  مزید مؤثر بنانے کے بارے میں اہم اہداف اور کلیدی کاموں کی منصوبہ بندی کی گئی۔ 

مزکورہ منصوبے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ "14 ویں پانچ سالہ منصوبہ" کی مدت کے دوران ، بنیادی طور پر چین کے ماحولیاتی نظام ،کاربن اسٹوریج کی صورتحال اور کاربن جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے امکانات کے بارے میں صحیح معلومات حاصل کرنا ہوگی، ابتدائی طور پر بین الاقوامی معیارکے مطابق کاربن سنک پیمائش کا نظام قائم کرنا ہوگا ، کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کے لئے سازگار نظام کی تعمیر  کرنا ہوگی، ماحولیاتی بحالی کے سلسلے میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھنا ہو  گی۔