جامع طور پر گہری اصلاحات کے لئے 20 ویں مرکزی کمیٹی کا پہلا اجلاس

2023/04/22 16:04:11
شیئر:

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت  اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 21 اپریل کی سہ پہر جامع اصلاحات کے لئے 20 ویں مرکزی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی اور ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے عہد اور نئے سفر کے اہداف اور کاموں کو اچھی طرح انجام دیا جانا چاہیے،  چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے بنیادی محرک قوت کے طور پر اصلاحات کو مسلسل آگے بڑھانا ہوگا، ٹھوس کام کرنا ہوگا اور اصلاحات کا ایک نیا باب لکھنا ہوگا۔
اجلاس میں "انٹرپرائزز میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی  کو مضبوط بنانے کے بارے میں آراء"، "چینی طرز کی جدیدیت  کی بھرپور حمایت کے لئے سرکاری ملکیت کے اقتصادی انتظام کو مضبوط اور بہتر بنانے کے بارے میں آراء" اور  "2023 میں جامع طور پر گہری اصلاحات کے لئے مرکزی کمیٹی کے اہم کام"   جیسی دستاویزات پر غور و خوض کیا گیا اور انہیں منظور کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بڑے اصلاحاتی کاموں کو سمجھنا، ادارہ جاتی اصلاحات سے پیدا ہونے والے سازگار حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانا، مختلف نظاموں اور میکانزم کی خامیوں کو دور کرنا، اصلاحاتی اقدامات پر عمل درآمد کو فروغ دینا اور اصلاحات اور جدت طرازی کے لئے ترغیبی میکانزم کو بہتر بنانا اشد ضروری ہے۔