تیرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز

2023/04/22 16:31:51
شیئر:

22 اپریل کو ، 13واں بیجنگ بین الاقوامی فلم فیسٹیول ، جس کا انتظام چائنا میڈیا گروپ  اور بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ مشترکہ طور پر کرتے ہیں،  بیجنگ میں شروع ہوا۔ سی ایم جی  کے ڈائریکٹر اور 13 ویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شین ہائی شونگ نے  افتتاحی تقریب سے خطاب کیا  اور فیسٹیول کے افتتاح کا اعلان کیا۔

موجودہ  بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول "ٹیمپل آف ہیون ایوارڈ" کے مرکزی مقابلے کے ایونٹ کو 93 ممالک اور خطوں سے 1488 فلموں کی درخواستیں موصول ہوئیں ، جو  ایک ریکارڈ تعداد ہے ۔ ان میں غیر ملکی فلموں کا حصہ 80 فیصد سے زیادہ ہے۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر ، فیسٹیول میں "سلک روڈ" سے وابسطہ  ممالک کی تیار کردہ تازہ ترین فلموں کی نمائش بھی  کی جائے گی ۔
"ٹیمپل آف ہیون ایوارڈ" کے ٹاپ ٹین ایوارڈز کے اعلان کے بعد ،13واں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 29 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔