زاپوریزیا ایٹمی بجلی گھر کو اب بھی سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے،آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل

2023/04/22 16:06:21
شیئر:

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی تنظیم آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے 21 تاریخ کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں تعینات آئی اے ای اے کے ماہرین نے تقریبا ہر روز گولہ باری کی آوازیں سنیں اور ایک بار انہیں علاقے میں جاری فوجی سرگرمیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ممکنہ خطرے کی وجہ سے اس مقام سے اںخلا کے لیے بھی کہا گیا تھا۔
گروسی نے کہا کہ آئی اے ای اے کی ٹیم کی حالیہ رپورٹ میں فوجی تنازعے کے دوران زاپوریزیا  این پی پی کو درپیش سنگین جوہری تحفظ اور سلامتی کے خطرات کو مزید اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اےیوکرین اور روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔