ترقی پذیر ممالک ایک مزید منصفانہ دنیا کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں،برازیل کے صدر لولا

2023/04/22 16:24:10
شیئر:

 اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈسلوا نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ترقی پذیر ممالک ایک مزید منصفانہ دنیا کی تعمیر کے لیے باہمی اشتراک کریں گے۔ ان کا خیال ہے کہ حالیہ صدیوں میں صرف چند ممالک ہی امیر اور طاقتور رہے ہیں اور انہی کی بات کو حتمی تصور کیا جاتاہے۔چین، بھارت اور برازیل سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں، یہ واضح ہے کہ وہ ممالک جو خود کو "دنیا کے آقا" سمجھتے ہیں، وہ بے چین ہیں۔  تاہم، وہ ان لوگوں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ "ہم کسی سے برتر نہیں بننا چاہتے، ہم صرف برابری کی خواہش رکھتے ہیں"۔یہ سچ ہے،اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے چین کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔