دیہی کتابوں کی دکانیں ثقافتی چراغ روشن کرتی ہیں

2023/04/22 19:27:59
شیئر:

23 اپریل کتب بینی کا عالمی دن ہے۔ حالیہ برسوں میں، چین کے مختلف دیہاتوں میں زیادہ سے زیادہ دیہی کتابوں کی دکانیں منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ یہ دکانیں پرسکون اور دلکش دیہی مناظر کے ساتھ مل کر  ایک خوبصورت منظرنامہ تشکیل دیتی ہیں،  دیہی زندگی کو مزید پر رونق بناتی ہیں اور سیاحوں کو  ان علاقوں کی جانب راغب  کرتی ہیں۔