امریکہ میں نسلی امتیاز ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے، امریکی میڈیا

2023/04/23 16:54:29
شیئر:

امریکی خبر رساں ادارے دی ہل کے مطابق امریکہ میں سیاہ فاموں اور دیگر کمیونٹیز کے ساتھ نسلی امتیاز بڑھتا جا رہا ہے۔ اگرچہ شہری حقوق کی تحریک نے ایسی تبدیلیاں لائی ہیں جن سے اس فرق کو کم کیا گیا ہے ، لیکن پچھلی چند دہائیوں میں حکومت کی جانب سے مزید قوانین کا انبار لگا دیا گیا ہے جو امیر ترین افراد کے حق میں ہیں اور اس فرق کو ایک بار  پھر وسعت ملی ہے۔

ایموری لاء کی پروفیسر ڈوروتھی براؤن جیسے اسکالرز نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح آج کا ٹیکس کوڈ وفاقی ٹیکس سبسڈیز کے ذریعے نسلی دولت کے فرق کو برقرار رکھتا ہے جو خاص طور پر امیر گھرانوں، اعلی آمدنی والے افراد  اور ٹیکس سے فائدہ اٹھانے والے ریٹائرمنٹ منصوبوں تک رسائی رکھنے والوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ یہ گھرانے غیر متناسب طور پر امیر اور سفید فام ہیں۔