بیرونی تجارت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات نافذالعمل ،وزارت تجارت

2023/04/23 16:32:19
شیئر:

23 تاریخ کو چین کی  وزارت تجارت کے متعلقہ انچارج نے کہا کہ 18 صوبوں اور شہروں کی تحقیقات کی بنیاد پر وزارت تجارت نے پیپلز بینک آف چائنا، جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر بیرونی  تجارت کو  مستحکم بنانے کے لئے متعدد اقدامات اختیار کئے ہیں۔
ان اقدامات میں تجارتی مواقع میں اضافہ کرنا، گھریلو اور آف لائن نمائشوں کی مکمل بحالی کو تیز کرنا ، بین الاقوامی مسافر پروازوں کی منظم بحالی،  تجارت کے طریقوں کو زیادہ آسان اور بہتر بنانا ، بیرونی  تجارت کے لئے ماحول کو بہتر بنانا ، برآمدی ٹیکس واپسی میں مزید سہولت فراہم کرنا ، بندرگاہوں پر کسٹم کلیئرنس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ، اعلی معیار کے ساتھ مؤثر آزاد تجارتی معاہدوں کو نافذ کرنا  اور کلیدی صنعتوں کے لئے ایپلی کیشن گائیڈز مرتب  کرنا اور نافذ کرنا وغیرہ شامل ہیں.