سنکیانگ بھر کے لوگ عید الفطر کی خوشیاں منا رہے ہیں

2023/04/23 10:53:08
شیئر:

22 اپریل کو سنکیانگ میں عیدالفطر کا تہوار منایا گیا ہے۔ اس موقع پر پورے سنکیانگ کے لوگوں نے اس تہوار کو نہایت گرمجوشی سے منایا۔ تہوار کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے لذیز کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ لوگوں نے مقامی موسیقی کی دھن پر  رقص کرتے ہوئے اپنے خوشی کا اظہار کیا۔
سنکیانگ کے خوٹن شہر کے توان چینگ سیاحتی  مقام   میں  مختلف قومیتوں کے مقامی لوگوں نے تہوار کے موقع پر روایتی ملبوسات پہن کر   ایک دوسرے کو تہوار کی مبارکباد دی۔ مقامی موسیقی پر رقص کیا گیا۔مقامی شہریوں سمیت یہاں موجود سیاحوں نے بھی خوشی کے اس ماحول سے خوب لطف اٹھایا۔