کینو کی بھر پور فصل پر کسان انتہائی خوش ہیں

2023/04/23 16:29:31
شیئر:

پھل سبز  پتوں کے درمیان جھوم رہے ہیں اور ہوا میں پھولوں کی خوشبو ہر سو پھیلی ہے۔اس سال اپریل میں،قدرے تاخیر سے پکنے والے کینو کی بھرپور فصل ہوئی ہے۔سفید پھولوں کے امتزاج سے ایک ہی درخت پر پھول اور پھل انتہائی شاندار منظر پیش کرتے ہیں ۔ پھلوں کو اتارتے وقت کسان کافی پر مسرت دکھائی دے رہے ہیں۔