قیمتوں میں اضافے کے باعث بہت سے برطانوی لوگوں کی حقیقی آمدنی سکڑ گئی ہے

2023/04/23 10:28:46
شیئر:

بلند افراط زر نے برطانوی ریستورانوں کے لیے  کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے ۔برطانوی دفتر برائے قومی شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق، مارچ میں برطانیہ میںکنزیومر پرائس انڈیکس میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں  10.1فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں سے، خوراک اور مشروبات، جن کا زندگی سے سب سے زیادہ گہرا تعلق ہے، کے افراط زر کی شرح 19.1 فیصد ہے، جو 45 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔
آدھے سال سے زیادہ عرصے سے، زیادہ تر برطانویوں نے پہلے سے زیادہ رقم خرچ کی ہے اور کم سامان خریدا ہے۔ روزمرہ ضروریات کی عام قیمتوں میں اضافے کا مطلب ہے کہ بہت سے لوگوں کی حقیقی آمدنی سکڑ گئی ہے۔
مہنگائی کیوں زیادہ ہے؟ برطانوی حکام اور میڈیا کے جوابات میں کئی پہلو شامل ہیں: روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ اناج کی پیداوار میں کمی کا باعث بنا، جس کی وجہ سے خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران برطانیہ کے اہم زرعی  پیداوار درآمد کرنے والے خطوں میں اچھی فصلیں نہیں ہوئیں ۔ اس کے علاوہ "بریگزٹ" اور مزدوروں کی کمی بھی ایسی وجوہات ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔