متعدد ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر بعض ممالک کی بالادستی کی مخالفت

2023/04/23 16:39:38
شیئر:

اکیس اپریل کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے لاطینی امریکہ کا پانچ روزہ دورہ مکمل کیا۔ دورے کے دوران، لاوروف نے برازیل، وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی اور روس یوکرین تنازعے سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ مختلف فریقوں نے متفقہ طور پر بعض ممالک کی جانب سے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور  یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کی اور روس یوکرین تنازعے کے پرامن حل پر زور دیا۔ 
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کے لاطینی امریکہ کے دورے کا مقصد روس اور متعلقہ ممالک کے درمیان سیاست، معیشت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینا ہے۔روس ان ممالک کے ساتھ "بغیر کسی بیرونی تسلط کے" تعمیری تعاون کے لیے تیار ہے۔ روس مساوات کی بنیاد پر ایک زیادہ جمہوری اور منصفانہ کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر کے لیے تمام ممالک کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہے۔