امریکی معاشرے میں گن وائلنس ایک ناسور بنتا جا رہا ہے، امریکی میڈیا

2023/04/23 16:53:08
شیئر:

امریکی خبر رساں ادارے نیو یارک ٹائمز کے مطابق ، امریکہ کو  جن بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ ان پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔ ان میں نسلی امتیاز، منشیات اور سب سے بڑھ کر گن وائلنس شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور امریکی حکومت اس پر قابو پانے میں تا حال ناکام ہے ۔ اس کی ایک بڑی وجہ سر عام گنز  کی فروخت ہے جس پر کوئی قدغن نہیں ہے ۔ حالیہ عرصے میں گن وائلنس کے پر تشدد واقعات کی وجہ سے بہت سے معصوم افراد کی جان جا چکی ہے۔ امریکی حکومت کو ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔