جنوبی کوریا ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے ، چینی نائب وزیر خارجہ

2023/04/23 10:11:50
شیئر:

 
20اپریل کو چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی دونگ نے چین میں جنوبی کوریا کے سفیر  چونگ جائی  ہو کے سامنے تائیوان کے معاملے پر جنوبی کوریائی رہنما کے غلط بیانات پر شدید احتجاج کیا ۔ سن وی دونگ نے کہا کہ صدر ین سوک یول نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آبنائے تائیوان میں کشیدگی کی وجہ یکطرفہ طور پر طاقت کے ساتھ  موجودہ صورتحال  کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔
سن وی دونگ نے واضح کیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، اور تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے. تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا داخلی معاملہ اور چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے جس میں کسی بھی طاقت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آبنائے تائیوان میں کشیدگی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جزیرے پر "تائیوان کے علیحدگی پسند"  عناصر غیر ملکی افواج کی حمایت اور ملی بھگت سے علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ہم جنوبی کوریا پر زور دیتے ہیں کہ وہ سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق چین اور جنوبی کوریا کے مشترکہ اعلامیے کی روح کی پاسداری کرے، ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے اور تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے۔