شی جن پھنگ کی جانب سے چوتھے اقوام متحدہ کے ورلڈ ڈیٹا فورم کے نام پیغام

2023/04/24 17:10:32
شیئر:

24 اپریل کو چینی صدر شی جن پھنگ نے چوتھے اقوام متحدہ کے ورلڈ ڈیٹا فورم کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
انھوں نے کہا کہ پائیدار ترقی انسانی معاشرے کی خوشحالی اور ترقی کے لئے ایک ناگزیر انتخاب ہے اور مضبوط، سبز اور صحت مند عالمی ترقی کا حصول دنیا بھر کے افراد کی مشترکہ خواہش ہے۔ پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے حامی اور عمل کرنے والے کی حیثیت سے ، چین نے اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مسلسل بہتر بنایا ہے ، اپنے ڈیٹا انفراسٹرکچر سسٹم کو قائم کیا اور بہتر بنایا ہے ، ڈیٹا اور شماریاتی صلاحیت کی تعمیر کو مضبوط بنایا ہے اور فعال طور پر چین کے ایس ڈی جی نگرانی کے طریقوں اور تجربات کا اشتراک کیا ہے۔ چین گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت بین الاقوامی ڈیٹا تعاون کو گہرا کرنے، "ڈیٹا گورننس" کے ساتھ پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کے نفاز میں مدد کرنے اور تمام ممالک کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے ڈیٹا کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے ایک کھلے اور جیت جیت والے نمونے کی تعمیر کے لئے عالمی برادری سے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔
چوتھا اقوام متحدہ کا عالمی ڈیٹا فورم چوبیس تاریخ کو  چین کے صوبہ زے  جیانگ کے شہر ہانگ چو میں شروع ہوا۔