این اے اے سی پی نے ریاست مسیسپی پر علیحدہ اور غیر مساوی پولیسنگ کی وجہ سے مقدمہ دائر کر دیا، امریکی میڈیا

2023/04/24 17:05:40
شیئر:

امریکی ریاست مسسییپی  امریکہ میں سیاہ فام امریکی باشندوں کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے۔ امریکی میڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق یہاں کے ریپبلکن گورنر ٹیٹ ریوز کا کہنا ہے کہ جیکسن میں پرتشدد جرائم کی وجہ سے کیپٹل پولیس کی سرگرمیوں  کو وسعت دینا اور منتخب ججوں کے بجائے کچھ مقرر کردہ ججوں کو اختیار دینا ضروری ہو گیا ہے۔لیکن سیاہ فام افراد کے حقوق کی ایک تنظیم  این اے اے سی پی نے جمعے کی رات دائر اپنے مقدمے میں کہا کہ یہ خود مختاری کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے کیونکہ وہ پولیس اور کچھ عدالتوں کا کنٹرول رہائشیوں کے ہاتھ سے چھین لینے کے مترادف ہو گا۔

یاد رہے کہ امریکہ میں جہاں دیگر معاشرتی ناہمواری پائی جاتی ہے وہاں سیاہ فام افراد کے بنیادی حقوق بھی طویل عرصے سے غصب کیے جا رہے ہیں ، اور حالیہ عرصے میں مختلف تنظیمیں اس حوالے سے آواز بلند کر رہی ہیں۔