جی سیون روس کو اشیا برآمد کرنےپر پابندی عائد کرے گا تو روس بحیرہ اسود کی بندرگاہ سے زرعی مصنوعات کی برآمد کا معاہدہ ختم کر دے گا ، دیمتری میدویدوف

2023/04/24 10:14:01
شیئر:

 ۲۳ اپریل کو  روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دیمتری میدویدوف نے کہا کہ اگر جی سیون روس کو اشیا برآمد کرنے پر مکمل پابندی عائد کرتا ہے تو جواباً روس،  بحیرہ اسود کی بندرگاہ  سے زرعی مصنوعات کی برآمد سے متعلق معاہدے کو ختم  کرے گا ۔
جی سیون میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جی سیون روس کے خلاف پابندیوں کو مضبوط کرنے اور روس کو اشیا برآمد  کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔