امریکی طبی نظام میں سنگین نسلی امتیاز

2023/04/24 17:01:44
شیئر:

امریکی سنٹرفار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سفید فام خواتین کے مقابلے میں افریقی نژاد امریکی خواتین میں حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش کے بعد موت کا امکان 2.6 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ کچھ امریکی میڈیا اور ناقدین نے نشاندہی کی کہ امریکی طبی نظام میں سنگین نسلی امتیاز پایا جاتا ہے، اور سیاہ فام امریکیوں سمیت دیگر نسلی اقلیتوں کے لئے طبی سہولیات کی طویل عرصے سے ضمانت نہیں دی گئی  اور ان کے زندگی اور صحت کے حقوق کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ طبی نسل پرستی امریکی ثقافت، پالیسی اور اداروں کی نا اہلی کا ایک سنگین نتیجہ ہے.